Sunday, September 15, 2024

برتن کو ہاتھ کیوں لگایا !!! بھارت میں نچلی ذات کے 10سالہ طالبعلم کو استاد نے پیٹ ڈالا

برتن کو ہاتھ کیوں لگایا !!! بھارت میں نچلی ذات کے 10سالہ طالبعلم کو استاد نے پیٹ ڈالا
October 4, 2015
جودھ پور (ویب ڈیسک) بھارت کے ایک سرکاری سکول میں دلت بچے کو استاد کی جانب سے صرف اس بات پر تشدد کا نشانہ بنادیا گیا کہ اس نے اونچی ذات کے ہندو طالبعلم کے برتن کو چھو لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و ستم کی داستانیں تو ایک طرف اونچی اور نیچی ذات کے تنازعات بھی زور پکڑنے لگے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ساتھ دلت بھی انتہا پسند ہندووں کے ظلم وستم کا شکار ہیں۔ یہاں نچلی ذات کے دلتوں کو اچھوت سمجھ کر ان پر حاکمیت جتانا ایک معمول بن چکا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اجستھان کے شہر جودھ پور میں پیش آیا۔ ایک سرکاری سکول میں استاد نے دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے کلاس چہارم کے طالب علم دینیش میگھوا کو صرف اس بات پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالاکہ اس نے اونچی ذات کے ایک دوسرے طالبعلم کے برتن کو چھوا۔ یوں تو دلت بچوں کے لئے الگ برتنوں کا انتظام ہوتا ہے مگر کھانا تقسیم کرنے کے دوران ایک دلت بچے کا ہاتھ اچانک اونچی ذات کے ہندو بچے کے برتن کو چھو جانے سے یہ واقعہ پیش آیا۔ بھارت میں اچھوت سمجھے جانے والے دلتوں کے قتل، اغوا اور ان کی خواتین کو زیادتی نشانہ بنانے کے واقعات اکثر منظرعام پر آتے رہتے ہیں۔