Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

براک اوباما نے امیر ممالک سے تارکین وطن کیلئے ڈومور کا مطالبہ کر دیا

براک اوباما نے امیر ممالک سے تارکین وطن کیلئے ڈومور کا مطالبہ کر دیا
September 28, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ بدعنوانی، عدم مساوات اور امتیازی رویے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جو تنازعات کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے امیر ممالک سے تارکین وطن کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کے حوالے سے سربراہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے جنگوں اور تنازعات سے تباہ حال ممالک کے چھ کروڑ مرد وخواتین اور بچے اپنا گھر بار چھوڑ کرپناہ کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ مہاجرین کا مسئلہ انسانی المیہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی برادری بالخصوص امیر ممالک ان کی فوری مدد کریں۔ اوباما نے مہاجر بچوں کی زبوں حالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا پناہ گزینوں کے بچے ان کے اپنے بچوں ہی کی طرح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا حکومتیں ہی اقتصادی شرح نمو اور پائیدار ترقی کی ذمہ دار ہیں جو عوام کو انصاف اور انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے بھی جوابدہ ہیں۔ سکولوں، ہسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کے اربوں ڈالر کے فنڈز بدعنوانی کی وجہ سے غیرملکی بنک اکاونٹس میں پہنچ جاتے ہیں‘ حکومتوں کو سرکاری سطح پر شفافیت اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانی چاہئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔