Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

براڈ شیٹ تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے پر نیب کو تحفظات تھے، شہزاد اکبر

براڈ شیٹ تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے پر نیب کو تحفظات تھے، شہزاد اکبر
November 19, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا براڈ شیٹ تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے پر نیب کو تحفظات تھے۔

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے ملاقات کی، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے نے ریکارڈ مانگا تو نیب نے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزارت قانون نے رائے دی کہ نیب سے تحقیقات ہو سکتی ہیں، نیب کو بتایا گیا کہ براڈ شیٹ تحقیقات کابینہ کا فیصلہ ہے، براڈ شیٹ معاملے پر کارروائی ہونے جارہی ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا نوازشریف کی حوالگی کیلئے یو کے کو درخواست دینا 10 سال تک ٹرک کی بتی کے پیچھے لگنے جیسا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو برطانوی قوانین کے تحت بے دخل کرانے کیلئے تین خطوط لکھے، برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بتایا نواز شریف کے وزٹ ویزہ میں توسیع نہیں ہو سکتی، رانا شمیم کے بیان حلفی میں حقائق ہی درست نہیں ہیں۔