Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

براڈ شیٹ اسکینڈل، جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

براڈ شیٹ اسکینڈل، جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری
January 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن کے ساتھ ٹی او آرز بھی دے دئیے۔

کابینہ ڈویژن نے براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کی کاپی اٹارنی جنرل، سیکرٹری ٹو صدر، سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر کو بھی ارسال کردی گئی۔
انکوائری کمیشن کے 10 نکاتی ٹی او آرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں، انکوائری کمیشن دیکھے گا کہ 2008 میں کی گئی ادائیگی جائز تھی یا نہیں؟ اور کمیشن 2008 میں 15 لاکھ ڈالرکی غلط ادائیگی کے ذمہ دار کی نشاندہی بھی کرے گا۔

کمیشن نشاندہی کرے گا کہ آیا لندن کی عدالتوں کے سامنے کیس مؤثر طریقے سے لڑا گیا یا نہیں؟۔ کمیشن تعین کرے گا کہ دعویدار کو ادائیگی قانونی اور مقررہ قواعد کے مطابق تھی یا نہیں؟ اور غیرقانونی حاصل اثاثوں کی ریکوری کے لیے دائرکیس کیوں بند کیے گئے؟۔

کمیشن کیسز بند کرنے کے نتیجے میں ملک کو ہوئے مالی نقصان کا بھی تعین کرے گا اور غفلت یابے انتظامی کے مرتکب فرد یا اتھارٹی کی ذمہ داری کی نشاندہی بھی کرے گا۔

کمیشن کو تحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا۔ کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کےانتخاب،تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کرےگا۔

کمیشن 2003 میں براڈشیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری (آئی اے آر)  فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا۔ کمیشن 2008 میں براڈ شیٹ کو پاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔