Monday, December 5, 2022

برازیل کے عظیم کھلاڑی پیلے کی زندگی پر بنی فلم ’’پیلے – برتھ آف اے لیجند‘‘ نمائش کیلئے تیار

برازیل کے عظیم کھلاڑی پیلے کی زندگی پر بنی فلم ’’پیلے – برتھ آف اے لیجند‘‘ نمائش کیلئے تیار
نیویارک (ویب ڈیسک) ساؤپاؤلو کی تنگ گلیوں سے دنیا بھر کے فٹ بال میدانوں پر راج کرنے والا عظیم برازیلین کھلاڑی پیلے جن کی پرکشش شخصیت کو اب آپ دیکھیں گے پردہ اسکرین پر۔ فلم  ’’پیلے - برتھ آف اے لیجنڈ‘‘چھے مئی سے امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ ہالی ووڈ اسپورٹس، ڈرامہ اور بائیوگرافی فلم ”پیلے ۔ برتھ آف اے لیجنڈ“ اسٹار برازیلین کھلاڑی پیلے کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ ساؤپاؤلو کی کچی بستی میں رہنے والے پیلے نے سترہ سال کی عمر میں برازیل کو فٹ بال کا عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فلم کی ہدایات جیف زمبالسٹ اور مائیکل زمبالسٹ نے دی ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں ونسنٹ ڈی اونو فریو، روڈریگو سینٹورو، ڈیاگو بونیٹا، کام مینے، برینڈن ولسن اور ماریانا بلسا شامل ہیں۔ فٹ بال لیجنڈ پیلے کے مداحوں کو فلم دیکھنے کے لیے اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ فلم پانچ روز بعد ریلیز کر دی جائے گی۔