برازیل کے شہر کامپیناس کے چرچ میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک ، 3 زخمی

براسیلیا (92 نیوز) برازیل کے جنوب مشرقی شہر کامپیناس کے چرچ میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
حملہ آور نے چرچ میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور بعد میں خود کو گولی مارکر کر خودکشی کرلی ۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کسی کو نشانہ بنانے نہیں بلکہ اشتعال پھیلنے کی وجہ سے آیا تھا جبکہ اُس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔