Saturday, December 3, 2022

برازیل کو اپ سیٹ شکست، پیراگوئے کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

برازیل کو اپ سیٹ شکست، پیراگوئے کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
سانتیاگو (ویب ڈیسک) کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں برازیل کو پنالٹی شوٹ آو¿ٹ پر پیراگوئے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ پیراگوئے کی کامیابی کے ساتھ ہی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، چلی، پیرو اور ارجنٹائن پہلے ہی کوارٹر فائنل راونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔ چلی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا آخری کوارٹر فائنل مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔ برازیل کے روبینو نے پندرہویں منٹ میں گول کیا، بہترویں منٹ میں پیراگوئے کے ڈیرلس گونزیلز نے گول کرتے ہوئے سکور برابر کر دیا۔ پنالٹی شوٹ آو¿ٹ کا مرحلہ آیا تو برازیل کے فرنینڈینو، مرانڈا اور کوٹینو گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ روبیرو اور ڈگلس کوسٹا کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ پیراگوئے کی طرف سے سانتا کروز گول نہ کر سکے لیکن مارٹی نیز، وکٹر کیسیرس، بوبا ڈیلا اور گونزیلز نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ کل پہلا سیمی فائنل چلی اور پیرو میں ہو گا، ارجنٹائن اور پیراگوئے کا مقابلہ تیس جون کو ہو گا۔