Sunday, December 4, 2022

برازیل : ڈرگ مافیا نے جیل میں 33 قیدیوں کو ہلاک کردیا

برازیل : ڈرگ مافیا نے جیل میں 33 قیدیوں کو ہلاک کردیا

 ساؤپولو(ویب ڈیسک)برازیل کی جیل میں ڈرگ مافیا نے 33قیدیوں کو ہلاک کردیا  برازیلین حکام نے واقعے کی تصدیق کردی  ہے ۔

تفصیلات کےمطابق برازیلین حکام کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی ہلاکت کا واقعہ  صوبہ رورائما کی جیل میں پیش آیا جہاں  منشیات کے کارو بار میں ملوث ڈرگ مافیا کے دو مخالف گروپوں کے درمیان تصادم  ہوا ۔ حکام کے مطابق  ہلاک ہونے والے اکثر افراد کے سر قلم کیے گئے تھے ۔ یاد رہے  برازیل کی مناس جیل میں بھی گزشتہ اتوار کو قیدیوں کے دو گروہوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں 60 سے زائد قیدی ہلاک ہوگئے تھے ۔