برازیل میں ساؤپالوفیشن ویک تمام تررعنائیوں کےساتھ جاری

برازیلیا(ویب ڈیسک)برازیل میں سجا ساؤ پالو فیشن ویک اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق برازیل میں ساوٴ پالو فیشن ویک میں فیشن کے نئے انداز متعارف کرائے جارہے ہیں۔
فیشن ویک کے دوسرے روز ڈیزائنرز نے اپنا منفرد کلیکشن شرکا کیلئے پیش کیا جس میں موسم گرما اورموسم بہار کے ملبوسات متعارف کروائے گئے۔
دیدہ زیب ملبوسات پہنے ماڈلز نے ریمپ پر واک کرکے شرکا کی خوب داد وصول کی۔