Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برازیل میں ساؤ سِل وسٹر روڈ ریس کا انعقاد کیا گیا

برازیل میں ساؤ سِل وسٹر روڈ ریس کا انعقاد کیا گیا
January 1, 2018

برازیل ( 92 نیوز ) برازیل میں ساؤ سِل وسٹر روڈ ریس کا انعقاد کیا گیا ۔ سینکڑوں رنرز کی شرکت نے ریس کو چار چاند لگا دیئے ۔  ایتھوپیا کے ایتھلیٹ نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے مقابلہ جیت لیا۔

برازیلی سڑکیں دنیا بھر کے ایتھلیٹس کا ٹریک بن گئیں ۔ سینکڑوں کی تعداد میں رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس، جھنڈے اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھائے رنرز نے  ساؤ سِل وسٹر روڈ ریس میں بھرپور شرکت کی ۔

شرکا کافی پُرجوش نظر آئے ۔  مردوں کے مقابلے میں ٹاپ  تینوں پوزیشنز افریقن رنرز نے حاصل کیں ۔

ایتھوپیا کے داوِت ایڈماسو نے نے مقررہ فاصلہ 44 منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا ۔

خواتین میں کینیا کی فلومینا چائچ  نے سب سے پہلے فنس لائن عبور کی۔