برازیل ( 92 نیوز ) برازیل میں ریو ڈی جنیرو کارنیوال اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے ، جس میں سامبا ڈانس کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
شرکا نے روایتی لباس پہن کر ڈھول کی تھاپ پر رقص کا شاندار مظاہرہ کیا۔
میلے میں موجود دلچسپ فلوٹس بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
یہ کارنیوال 17 فروری تک جاری رہے گا۔