Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برازیل میں بیس سال تک عوامی منصوبوں پر پابندی لگا دی گئی

برازیل میں بیس سال تک عوامی منصوبوں پر پابندی لگا دی گئی
December 14, 2016

برازیلیا (ویب ڈیسک) برازیل کی سینیٹ نے بیس سال تک عوامی منصوبوں پر پابندی کی منظوری دے دی۔ دارالحکومت برازیلیا سمیت کئی ریاستوں میں ہزاروں افراد کے پرتشدد مظاہرے، سرکاری ادارے پر دھاوا، ایک بس جلا دی۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کی سینیٹ نے ہنگامہ خیز اجلاس میں آئین میں اس متنازعہ ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت آئندہ بیس سال لیے عوامی منصوبوں پر رقوم خرچ نہیں کی جائیں گی۔ ترمیم کی منظوری کے بعد دارالحکومت برازیلیا اور ساؤ پاؤلو سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والا احتجاج پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گیا۔

برازیلیا میں مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی جبکہ ساؤ پاؤلو میں ایک سرکاری ادارے پر حملہ کیا گیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ غریب لوگ اس سے متاثر ہوں گے اور دو دہائیوں کے لیے پابندی لگا دینا غیرحقیقی ہے۔ یہ اقدامات کل سے نافذ ہوں گے۔