برازیل میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت اور ناقص اقدامات کیخلاف احتجاج
برازیلیہ (92 نیوز) برازیل میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت اور ناقص اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے حکومت مخالف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے۔
مظاہرین نے صدر جیئر بول سینارو کے مواخذے کا مطالبہ کردیا، مظاہرین کا کہنا تھا حکومت فوری طور پر ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے۔