Sunday, December 4, 2022

برازیل :جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں میں تصادم، دس قیدی ہلاک

برازیل :جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں میں تصادم، دس قیدی ہلاک
برازیلیا(ویب ڈیسک)برازیل کی ایک جیل میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10قیدی ہلاک  ہوگئے ہیں ۔ ہلاک  قیدیوں کی لاشوں کو آگ لگا کر جیل کی دیوار سے باہر پھینک دیا گیاہے۔ برازیلی حکام کے مطابق  ناٹل شہر کی الکاذ جیل میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب  قیدیوں کے دو گروہوں کے درمیان  مسلح تصادم ہوا جس میں ہلاکتوں کے ساتھ درجنوں قیدی زخمی بھی ہوئے  ، ۔قیدیوں کی ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کیلئے پولیس کے ساتھ نیم فوجی دستوں کی بھی مدد لی گئی ۔ واضح رہے کہ رواں ماہ میں اب تک برازیل کی جیلوں میں  ہنگامہ آرائی کے پانچ واقعات میں ایک سودس  سے زائد قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔