Thursday, December 1, 2022

برازیل : جیل میں خونی فسادات میں 60 افراد ہلاک

برازیل : جیل میں خونی فسادات میں 60 افراد ہلاک

 برازیلیا(ویب ڈیسک)برازیل کی ریاست ایمازون کے جنگلات میں واقع جیل میں خونی فسادات میں ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔لڑائی منشیات فروشوں کے دو گروہوں میں شروع ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق  برازیل کی ایمازون کے جنگلات میں واقع جیل میں رات گئے خونی فساد شروع ہوا جو اگلے دن صبح کو ختم ہوا،ساری رات جاری رہنے والی اس لڑائی میں 60 افراد ہلاک ہو گئے،ایمازون ریاست کے سکیورٹی ہیڈکے مطابق خونی فسادات منشیات فروشوں کے حریف گروہوں کے درمیان ہوئے جس میں 60افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔خدشہ ہے کہ فساد کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتاہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جیل اور اسکے اطراف کے علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔