Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برازیل: تیسواں ریو موسیقی میلہ کیٹی پیری کی پرفارمنس کیساتھ اختتام پذیر

برازیل: تیسواں ریو موسیقی میلہ کیٹی پیری کی پرفارمنس کیساتھ اختتام پذیر
September 29, 2015
برازیل (ویب ڈیسک) برازیل کا تیسواں ریو موسیقی میلہ پاپ کی شہزادی کیٹی پیری کی پرفارمنس کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ میلے کے آخری دن ایک لاکھ سے زائد شائقین کیٹی کی گائیکی سے محظوظ ہوئے۔ گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیٹی پیری جنوبی امریکا سے خاص طور پر ریو میوزک فیسٹیول میں شرکت کیلئے یہاں پہنچی تھیں۔ کیٹی پیری کے شو کے دوران مکمل چاند گرہن بھی تھا اور اس نے رنگارنگ روشنیوں میں پرفارم کر کے شائقین کو سحر میں مبتلا کر دیا۔ شائقین ان کے گانوں پر ڈانس کرتے رہے۔ بعدازاں کیٹی پیری نے ٹویٹر پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ سپر مون کے زیراثر تھیں اور شو میں ایک لاکھ شائقین کی موجودگی حوصلہ افزا تھی۔ شو میں ناروے کے آ ہا بینڈ نے انیس سو اسی کے عشرے کے ‘‘ٹیک آن می’’ اور ‘‘کرائنگ ان دی رین’’ جیسے مقبول گانے سنائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔