Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برازیلی عوام قائمقام صدر کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

برازیلی عوام قائمقام صدر کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
May 16, 2016
ریوڈی جنیریو (ویب ڈیسک) برازیل کے شہری صدر ڈلما روسیف کو اقتدار سے محروم کئے جانے اور ان کے مواخذے کیخلاف سڑکوں پر آ گئے ہیں اور مائیکل ٹیمر کی حکومت کو غیرآئینی قرار دینے لگے ہیں۔ ساوپالو میں احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے ڈلما روسیف کے مواخذے کی کارروائی کو بغاوت اور صدر مائیکل ٹیمر کی حکومت کو غیرقانونی قرار دیا۔ نئی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے ایک سال میں چار ہزار سرکاری ملازمین فارغ کرنے اور کاروباردوست پالیسیاں بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا ٹیمر عوام کے نمائندہ نہیں وہ ان کی حکومت کے خاتمے تک احتجاج کریں گے۔ مظاہرے میں شریک ایک خاتون کا کہنا تھا ٹیمر نے تیس سال میں ہونیوالی ترقی ایک دن میں ختم کر دی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔