Saturday, July 27, 2024

برازیلی صدر دلیما روزف کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

برازیلی صدر دلیما روزف کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
March 15, 2016
برازیلیا(ویب ڈیسک)برازیل کی صدردلیماروزف کے خلاف لاکھوں  افراد سڑکوں پر  نکل  آئے  مظاہرین صدرسے استعفیٰ کامطالبہ کررہے   تھے برازیلین صدرنے قریبی ساتھیوں  سے سیاسی  مشاورت شروع کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق برازیل میں حکومت مخالف  احتجاج میں شدت آگئی دارالحکومت برازیلیاسمیت  ڈھائی سوشہروں میں  عوام  سڑکوں پرنکل آئے مظاہرین مالی بدعنوانی کے الزام پر خاتون صدر دلیماروزف  سے استعفا دینے کامطالبہ کررہے ہیں۔ برازیلین اخبار نے  مظاہروں کو ملکی تاریخ کا سب سے  بڑا احتجاج قرار دیا ہے ۔ ادھر  صدردلیماروزف نے تازہ مظاہروں کے بعدقریبی  ساتھیوں  سے سیاسی مشاورت شروع کردی ہے۔ اس سے پہلے وہ اپنے اوپرلگائے  الزامات کی تردیدکرتی رہی ہیں۔