Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برازیلی سائنسدانوں نے زکا وائرس سے بچوں میں شدید دماغی نقصان کا پتا لگا لیا

برازیلی سائنسدانوں نے زکا وائرس سے بچوں میں شدید دماغی نقصان کا پتا لگا لیا
April 14, 2016
ریوڈی جنیریو (ویب ڈیسک) برازیلی ڈاکٹروں کو ایک مطالعے کے بعد پتا چلا ہے کہ زکا وائرس بچے کے دماغ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیلی سائنسدان پیدائشی نقائص اور مچھروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والے زکا وائرس کے مابین ممکنہ تعلق ڈھونڈ رہے ہیں۔ سائنسدانوں نے پتا چلایا ہے کہ زکا وائرس چھوٹے سر کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کے دماغ کو بری طرح نقصان پہنچاتا ہے حتیٰ کہ وہ ابنارمل ہو جاتا ہے۔ برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا تحقیقی نتیجہ چھوٹے سر والے بچوں کی بیماری کو ٹھیک تو نہیں کر سکتا مگر حمل کے دوران زکا وائرس کا شکار ہونے والی ماﺅں اور ان کے بچوں کیلئے سخت نتائج ظاہر کرتا ہے۔ چھوٹے سر کے ساتھ بچے کی پیدائش ایک مخصوص پیدائشی نقص ہے جس میں مبتلا بچہ ابنارمل ہوتا ہے۔ 2015ءسے اب تک برازیل میں ہزاروں زکا وائرس کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت فروری 2016ءمیں ہی زکا وائرس کے پھیلاﺅ بارے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر چکا ہے۔