Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برازیلین افواج کے سربراہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

برازیلین افواج کے سربراہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات
July 31, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) برازیلین مسلح افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ عسکری ترجمان کے مطابق برازیلین مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل ایڈیمیر سوبرینو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی فوج کے مابین  تعاون، عسکری روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دوطرفہ سطح پر علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ایڈمرل ایڈیمیر سوبرینو نے پاک آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ دوسری جانب سپہ سالار نے پاکستان کی ہونہار بیٹی کی آواز پر بھی لبیک کہا۔ آرمی چیف نے لاہور کی باہمت بیٹی فجر کیلئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے  آرمی  کے زیر انتظام نوکری دے دی۔ جسمانی طور پر معذور فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فجر جیسی بچیاں  مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔