Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برائیڈل ویک کے آخری روز معروف ماڈلز نے جلوے بکھیرے، وزیرفواد چودھری اورشبلی فراز بھی فیملیز کے ساتھ پہنچے

برائیڈل ویک کے آخری روز معروف ماڈلز نے جلوے بکھیرے، وزیرفواد چودھری اورشبلی فراز بھی فیملیز کے ساتھ پہنچے
February 7, 2021

لاہور (92 نیوز) برائیڈل شوکی رونقیں تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، برائیڈل ویک کے آخری روز معروف ماڈلز نے جلوے بکھیرے۔ وفاقی وزیرفواد چودھری اورشبلی فراز بھی فیملیز کے ساتھ پہنچے۔

لاہور میں برائیڈل ویک کے آخری روز آٹھ فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ عروسی ملبوسات ریمپ پر پیش کئے گئے۔ معروف ماڈلز نے ریمپ پرجلوے بکھیرے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری بھی برائیڈل ویک دیکھنے پہنچے اوراپنی اہلیہ نساحسین کے برانڈکوسپورٹ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ فیشن شوز سے ملک کا سافٹ امیج بنتا ہے،معیشت ترقی کرتی ہے۔

وفاقی وزیرشبلی فراز بھی فیملی کے ہمراہ برائیڈل ویک دیکھنے پہنچے۔ شوکے شرکا نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات ہوتے رہنی چاہئیں۔ شوکے دوران کوروناایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کااہتمام کیاگیا۔