Friday, September 30, 2022

بد عنوانی کا الزام ، لکی مروت کے 6 پٹواری معطل

بد عنوانی کا الزام ، لکی مروت کے 6 پٹواری معطل
پشاور ( 92 نیوز) بد عنوانی کے الزام میں لکی مروت کے 6 پٹواری معطل کر دیے گئے ، ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پٹواری کرپشن اور دیگر غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث تھے ۔ ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق   معطل ہونے والے پٹواریوں میں ظفر اللہ، سلیم، ریاض، نوراسلم ،ہدایت اللہ اور  معمور جان شامل ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق   پٹواری زمین کے انتقال میں کرپشن اور دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے ،  معطل کئے گئے پٹواریوں سے 15 دن  میں جواب طلب کرلیا گیا۔