Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بدین میں 11گھنٹوں سے موسلا دھار بارش!!! چشمہ، جناح بیراج اور میانوالی اونچے درجے کا سیلاب، مزید بارشوں کی پیشگوئی

بدین میں 11گھنٹوں سے موسلا دھار بارش!!! چشمہ، جناح بیراج اور میانوالی اونچے درجے کا سیلاب، مزید بارشوں کی پیشگوئی
July 28, 2015
لاہور (92نیوز) چشمہ، جناح بیراج اور میانوالی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب سے مزید کئی علاقے زیرآب آ گئے، بدین میں گیارہ گھنٹوں سے موسلادھار بارش، چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق، تین زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اورجنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ مسلسل بارشوں کے باعث بیراجوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ سیلابی ریلوں نے شکارپور سمیت دیگرقریبی دیہات میں بھی تباہی مچادی۔ پاک فوج نے سیکڑوں متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اورسیلاب سے کئی مکانات تباہ ہوئے اور سیکڑوں کنال اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ گلگت سکردوروڈ بندہونے سے بلتستان کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ راجن پورمیں کوہ سلیمان پرمسلسل بارشوں سے درہ چھاچھڑاور درہ کاہ سلطان کے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اورچک شہید، بکھر پور اور میراں پور کے چالیس سے زائد دیہات زیرآب آگئے۔ گڈوبیراج میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث زمینددارہ حفاظتی بندمیں اسی فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، کچے کی مزید بیس مزیدبستیاں زیر آب آگئیں۔ جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں سیف اللہ کینال نہر میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ نہر کا پانی زرعی زمینوں اور مختلف دیہاتوں کو ڈبوتا ہوا گڑھی خیرو شہر کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے باعث تحصیل گڑھی خیرو کو نہری سیلاب کے خطرے کا سامنا ہے۔ فلڈ کنٹرول سیل کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کے باعث کئی دیہات میں فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی۔۔ دوسری طرف دریائے چناب میں مڈھ رانجھا کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔