Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بدین، جیکب آباد انٹرمیڈیٹ امتحانات: جوابی کاپیاں حل کرنے کےلئے نامعلوم مقام پر بھیج دی گئیں، پرچے آﺅٹ

بدین، جیکب آباد انٹرمیڈیٹ امتحانات: جوابی کاپیاں حل کرنے کےلئے نامعلوم مقام پر بھیج دی گئیں، پرچے آﺅٹ
May 2, 2015
بدین/ جیکب آباد (92نیوز) بدین کے امتحانی مراکز میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے پیپر لینے کے لیے جاری کردہ جوابی کاپیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ امتحانی مرکز کے عملے نے بورڈ کی جانب سے جاری کردہ جوابی کاپیوں کی جگہ چند مخصوص طلبہ کو سفید کاپیاں جاری کر کے اوریجنل کاپیاں امتحانی مراکز سے باہر بھیج دیں جو کسی نامعلوم مقام پر لکھی جا رہی ہیں اور پیپر ختم ہونے کے بعد ان کاپیوں کو سفید کاپیوں کی جگہ پر جمع کروا کر بورڈ کو بھیجا جائے گا۔ دریں اثناءجیکب آباد میں ہونے والے بارہویں جماعت کے کیمسٹری کے پرچے میں آج سرعام کاپی کا سلسلہ جاری رہا اور وقت سے پہلے ہی پرچہ آو¿ٹ ہوگیا، نقل کی دھوم مچی رہی اور کالج میں گھر کا ماحول بنا رہا۔ جیکب آباد ڈگری کالج میں ہونے والے بارہویں جماعت کا پرچہ وقت سے پہلے آو¿ٹ ہوا تو منچلے طلبہ کی جیسے عید ہوگئی اور سرعام نقل کا سلسلہ جاری رہا۔ موبائل فون پر سوالوں کے جوابات دوستوں سے پوچھنے کے ساتھ ساتھ کیمرے کے سامنے بھی نقل کرتے رہنا معمول بنا رہا۔ پولیس اور اساتذہ کی موجودگی میں نقل کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔