Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بدھشٹ افراد کے سری لنکا میں بھی مسلمانوں پر حملے ،ایمرجنسی نافذ

بدھشٹ افراد کے سری لنکا میں بھی مسلمانوں پر حملے ،ایمرجنسی نافذ
March 6, 2018

کولمبو ( 92 نیوز ) بھارت کے بعد انتہاپسندی نے سری لنکا کا رخ کرلیا، امن کا پرچار کرنے والے بدھشٹ افراد کی جانب سے مسلمانوں پر مسلسل حملوں نے صورتحال کو کشیدہ بنا دیا ۔  کولمبو حکام نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔

سری لنکا کے طول و عرض میں مسلم بدھ فسادات پھوٹنے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ،  سب سے زیادہ متاثر وسطی ضلع کینیڈی ہوا ہے  جہاں کرفیو کے نفاذ کے باوجود بدھ انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کی املاک کو جلانے کا سلسلہ نہ رکا ۔

تیزی سے بگڑتی صورتحال کے بعد وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا دورانیہ 10 روز تک جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا ذرائع سے تشدد بھڑکانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سری لنکا میں مسلم اقلیتوں کو اس سے قبل بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ، لیکن 2015 میں موجودہ صدر میتھری پالا سرے سینا کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے ان میں کمی آئی۔

 تاہم 2017 میں انتہاپسندی نے پھر سے سر اٹھایا اور  مسلمانوں کی املاک کو پٹرول بموں سے حملہ کرکے جلایا جاتا رہا ہے۔  گزشتہ برس جون میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے پر ایک بدھ رہنما کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔