Saturday, July 27, 2024

بدنام زمانہ بھارتی  خفیہ  ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کو سزائے موت سنادی گئی

بدنام زمانہ بھارتی  خفیہ  ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کو سزائے موت سنادی گئی
April 10, 2017
راولپنڈی (92نیوز ) فوجی عدالت کا بڑا فیصلہ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس ملازم”را“کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنادی گئی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی موت کے پروانے پر دستخط کردیئےکلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائی کا اعتراف کیا 3مارچ 2016ءکو کوئٹہ سے پکڑا گیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی جاسوس  نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس  نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ جرم بے نقاب ہوا تو بھارتی نیوی کے حاضر سروس ملازم ”را“کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنادی گئی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کلبھوشن یادیو کو آرمی ایکٹ 1952ءاور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923ءکے تحت سزائے موت سنائی گئی کلبھوشن یادیو کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔ترجمان آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی جاسوس کی سزائے موت کی توثیق بھی کردی۔۔بھارتی جاسوس کو دفاع کےلئے لیگل ٹیم بھی دی گئی تھی۔کلبھوشن یادیو نے مجسٹریٹ کے سامنے اور عدالت میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ کلبھوشن یادیو کو3مارچ 2016ءکو کوئٹہ کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا گیاتھا دوران تفتیش کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان میں بھارت کی طر ف سے جاسوسی کا بڑا نیٹ ورک چلارہا تھا پاکستان میں دہشتگردی ہو تخریبی کارروائیاں یا پھر انتشار پھیلانا۔ ان سب میں وہ ملوث رہا اس نے سارے راز اگلے اور یہ بھی بتادیا کہ اسے پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“نے تعینات کیا کلبھوشن یادیو حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں رہائش پذیر تھا۔