بدقسمتی سے ناکام ترین اپوزیشن کی رتی بھر منفی روش نہ بدلی ، عثمان بزدار
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے بدقسمتی سے ناکام ترین اپوزیشن کی رتی بھر منفی روش نہ بدلی۔
عثمان بزدار نے کہا پوری اپوزیشن نے پہلے دن سے سارا زور حکومت کی مخالفت میں لگایا۔ الزامات برائے الزامات کی سیاست کر کے اپوزیشن نے اپنی لٹیا ڈبو دی ہے۔ پوری اپوزیشن کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے ۔ عوام مسترد شدہ ٹولے کو ہمیشہ کیلئے رد کر چکے ہیں ۔
عثمان بزدار نے کہا پاکستان کامستقبل وزیر اعظم عمران خان جیسی شفاف اور دیانتدار قیادت سے وابستہ ہے۔ کرپٹ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ۔ نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا ۔