Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بدعنوانی کے الزامات‘ یوکرائنی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

بدعنوانی کے الزامات‘ یوکرائنی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان
April 10, 2016
کیف (ویب ڈیسک) یوکرائن میں جاری سیاسی اور سلامتی عدم استحکام کے پیش نظر وزیراعظم آرسنے نے مستعفی ہونے کااعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے جلدنئی حکومت کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بدعنوانی کے الزامات یوکرائن کے وزیراعظم کوبھی لے ڈوبے۔ سیاسی و سلامتی عدم استحکام کے شکار یورپی ملک یوکرائن کے وزیراعظم آرسنے یاٹسین یک نے ٹی وی پرعوام سے خطاب کے دوران مستعفی ہونے کااعلان کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنااستعفیٰ منگل کوپارلیمان میں جمع کرا دیں گے۔ یوکرائنی وزیراعظم کا کہنا تھا ان کے مستعفی ہونے سے سیاسی بحران ختم ہو جائے گا اور ایک نئی حکومت قائم کی جائے گی۔ اس سے پہلے آرسنے کی حکومت اسی برس فروری میں عدم اعتماد کی قرارداد کی منظوری سے بال بال بچی تھی۔ قرارداد منظور نہ ہونے پر حکومت میں شامل دو سیاسی جماعتوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔