Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بدترین کارکردگی پر شاہد آفریدی نے بھی قوم سے معافی مانگ لی

بدترین کارکردگی پر شاہد آفریدی نے بھی قوم سے معافی مانگ لی
March 30, 2016
لاہور(92نیوز)قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے قوم سے معافی مانگ لی  کہتے ہیں  کل کیا ہوگا کوئی پرواہ نہیں لیکن وہ قوم کو جوابدہ  ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم کے کپتان بوم بوم  آفریدی نےسوشل میڈیا پر  بیان میں کہا ہے کہ ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی  سے  عوام کے جذبات مجروح  ہوئے اس پر قوم سے معافی مانگتے ہیں ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کل کیا ہوگا وہ نہیں جانتے مگر  انہیں کسی کی پرواہ نہیں ہے اور وہ صرف عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔  اپنے بیس سالہ کیرئر میں صرف ملک کیلئے کرکٹ کھیلی وہ جب بھی گراؤنڈ میں اترے عوام کے جذبات کی  ترجمانی کی۔