Wednesday, October 5, 2022

بدترین مہنگائی نمائشی اجلاسوں سے نہیں، ٹھوس اقدامات سے کم ہوگی، شہباز شریف

بدترین مہنگائی نمائشی اجلاسوں سے نہیں، ٹھوس اقدامات سے کم ہوگی، شہباز شریف
September 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے، بدترین مہنگائی نمائشی اجلاسوں سے نہیں، ٹھوس اقدامات سے کم ہوگی۔

شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا سابق دور میں 35 روپے کلو ملنے والا آٹا اب 75 روپے کلو ہوگیا۔ انڈے، گوشت، مرغی، دال، گھی کی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔

اُن کا کہنا تھا، مصالحہ جات سے لے کر عوام کی خوراک کی تمام بنیادی اشیاء مہنگا کر کے وسائل جمع کرنا ظلم، ظلم اور بدترین ظلم ہے۔

صدرمسلم لیگ ن نے کہا معاشی تباہی، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کی ذمہ دار نااہل حکومت اور اس کی چوریاں ہیں۔ قوم ظالم حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔