Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بختاور بھٹو نے زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کر دیا

بختاور بھٹو نے زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کر دیا
December 30, 2015
نواب شاہ (92نیوز) بختاور بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کردیا۔ انہوں نے اپنا ووٹ پی ایس 2 کے پولنگ سٹیشن میں کاسٹ کیا۔ ان کے ووٹ کا نمبر 376 جبکہ پولنگ بوتھ نمبر تین تھا۔ ان کے ووٹ پر ان کا نام بختاور بھٹو زرداری جبکہ ولدیت آصف علی زرداری درج تھی۔ جب وہ ووٹ کاسٹ کرنے آئیں تو ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ بختاور بھٹو زرداری ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی تھی۔ ان کی جھلک دیکھنے کیلئے لوگوں کا جم غفیر جمع ہو گیا۔