کراچی (92 نیوز) بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا محفل میلادالنبیﷺ سےآغاز ہوا۔ فریال تالپور اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سمیت ارکان سندھ اسمبلی کی شرکت ہوئی۔
شگفتہ جمانی، ندا کھوڑو ، سعدیہ جاوید، ہیر سوہو، کلثوم چانڈیو اور ماروی فصیح،بھی شریک ،سجیلا لغاری، شرمیلا فارقی اور دیگر بھی شریک ہوئیں ،تقریب کے اختتام پربختاور بھٹو زرداری کی زندگی میں خوشیوں و کامرانیوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی
محفل میلاد میں پی پی پی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپر ، رکن صوبائی اسمبلی ، ہیر سوہو اور شرمیلا فاروق کے علاوہ غزالہ سیال ، سجیلا لغاری، شاہینہ شیر علی نے شرکت کی۔ معروف نعت خواں نمرہ نوید نے سرکار دو عالم کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔
سابق صدر آصف زرداری نے اپنی صاحبزادی کی شادی کے لیے اعلی عسکری و سول حکام کو بھی مدعو کیا ہے جبکہ ارکان پارلیمنٹ، حکومت و اپوزیشن کی سرکردہ سیاسی شخصیات کو دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔
بختاور بھٹو کی مہندی کی تقریب 27 جنوری کو ہو گی۔ آصف زرداری کی جانب سے 30 جنوری کو کراچی میں مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔