Wednesday, June 7, 2023

بحیرہ جنوبی چین میں چینی افواج کا بھرپور عسکری طاقت کامظاہرہ

بحیرہ جنوبی چین میں چینی افواج کا بھرپور عسکری طاقت کامظاہرہ
December 19, 2015
  بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے نیوی کی سالانہ ٹریننگ کے سلسلے میں بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقیں  کی جس میں بحری بیڑوں جنگی طیاروں اورگن شپ ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ چینی میڈیاکے مطابق ساؤتھ چائنہ سی میں چینی افواج کی  فوجی مشقیں ہوئیں کئی روزتک جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں  بحری بیڑوں،گن شپ ہیلی کاپٹرز اورفضائی طیاروں نے حصہ لیا میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام نے یہ واضح نہیں کیاکہ یہ مشقیں بحیرہ جنوبی چین میں کس مقام پرہوئیں اورنہ ہی ان کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔