Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بحیثیت فرد ،معاشرہ اور قوم قصور کے بچوں سے معافی مانگتے ہیں  : رضا ربانی

بحیثیت فرد ،معاشرہ اور قوم قصور کے بچوں سے معافی مانگتے ہیں  : رضا ربانی
September 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قائم مقام صدر مملکت میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بحیثیت فرد،معاشرہ اور قوم وہ قصور کے بچوں سے معافی مانگتے ہیں کہ وہ انہیں نہیں بچا سکے۔انہوں نے کہا کہ قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کےمطابق قائمقام صدر مملکت میاں رضا ربانی نے بچوں کے حقوق سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سال دو ہزار سولہ کو بچوں کے حقوق کے سال کے طور منانا چاہئیے تا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے آگہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں سے متعلق مختلف بین الاقوامی معاہدوں کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے جبکہ پارلیمنٹ کے دو ایوانوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی بنائی جائے جو بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین کا جائزہ لے اور اپنی سفارشات مرتب کرے۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین کا جائزہ لینے کیلئے سی سی آئی کا اجلاس بلائے تاکہ تمام صوبوں میں یکساں قانون سازی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم  اور معاشرہ سوچنا ہوگا کہ ہم کس سمت جارہے ہیں۔ ہمیں اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا۔