Thursday, September 29, 2022

آبدوز کی گمشدگی کا مسئلہ، ارجنٹائن کی بحریہ کے سربراہ عہدے سے برطرف

آبدوز کی گمشدگی کا مسئلہ، ارجنٹائن کی بحریہ کے سربراہ عہدے سے برطرف

ارجنٹائن (92 نیوز) آبدوز کی گمشدگی کے بعد ارجنٹائن کی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ارجنٹائن کی آبدوز عملے سمیت پندرہ نومبر کو لاپتا ہوئی تھی جن کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔
ارجنٹائن کی لاپتہ ہونے والی آبدوز کی تلاش میں اب تک سیکڑوں گھنٹے صرف کئے جا چکے ہیں اور اس میں کئی ملکوں کی ٹیمیں شامل رہیں لیکن آبدوز کہاں گئی،کچھ پتا نہیں چل سکا۔
آبدوز میں عملے کے 44 ارکان بھی سوار تھے جنہیں اب مردہ تصور کر لیا گیا ہے۔