Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بحریہ ٹاون کراچی کو پانی فراہمی سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

بحریہ ٹاون کراچی کو پانی فراہمی سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کا فیصلہ
November 16, 2018
کراچی (92 نیوز) واٹر کمیشن نے بحریہ ٹاون کراچی کو پانی فراہمی اور ادائیگی سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں واٹر کمیشن کی کارروائی کے دوران بحریہ ٹاون کراچی کو پانی فراہمی سے متعلق منصوبوں اور ادائیگی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ بحریہ ٹاون کا کوئی بھی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔ واٹر کمیشن نے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔ واٹر کمیشن نے واٹر بورڈ حکام سے استفسار کیا کہ بتایا جائے بحریہ ٹاون نے کتنے ٹیوب ویلز لگائے اور بجلی کہاں سے حاصل کی جارہی ہے، مکمل تفصیلات پیش کی جائیں۔ واٹر کمیشن نے سوال کیا کہ بحریہ ٹاون کو کتنا پانی مل رہا ہے، کیسے مل رہا ہے اور حکومت کو چارجز کی مد میں کیا ادائیگیاں ہوئیں، مکمل تفصیلات کمیشن کے روبرو پیش کی جائیں۔