Saturday, July 27, 2024

بحریہ ٹاؤن کو زمینوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں تحقیقات مکمل کر لی گئیں

بحریہ ٹاؤن کو زمینوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں تحقیقات مکمل کر لی گئیں
January 3, 2019 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) غیر قانونیمیں بحریہ ٹاون کو غیر قانونی طور پر زمینوں کی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس تیار کر لیا۔

چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق 28 افراد کو زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ذمہ دارقرار دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سابق سیکریٹری بلدیات جاوید حنیف، ملک ریاض، زین ملک، ڈی جی ایم ڈی اے، سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کے نام شامل ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاون کو ایکسچیج پالیسی کے تحت ملیر ریور کی اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی۔ دوسری جانب نیب نے تحقیقات کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو آئندہ ہفتے طلب کیا ہے۔ سید مراد علی شاہ اور سید قائم علی شاہ نے نیب کی طلبی کے نوٹی فکیشن سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماوں کا کہنا ہے کہ نوٹس ملا تو قانون کے مطابق جواب دیں گے۔