بحریہ ٹاؤن لاہور میں چوری کی واردات،چور نقدی ، سونا سب لوٹ کر فرار
لاہور ( 92 نیوز) محفوظ طرز زندگی اور فول پروف سکیورٹی کے دعوے بھی جھوٹے نکلے، بحریہ ٹاؤن لاہور میں بھی چوری کی وارداتیں ہونے لگیں۔
بحریہ ٹاؤن لاہور 289 جینیپر بلاک میں ڈاکٹرظہیر پراچہ کے گھر چوری کی واردات ہوئی ، چور لاکھوں روپے کا سونا،نقدی اور قیمتی سامان لے گئے۔
اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے میڈیا نمائندوں سے بھی بدتمیزی کی ۔