Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بحریہ ٹاؤن کیس : سپریم کورٹ کا سابق چیئرمین نیب کے خلاف تحقیقات کا حکم

بحریہ ٹاؤن کیس : سپریم کورٹ کا سابق چیئرمین نیب کے خلاف تحقیقات کا حکم
September 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے ملک ریاض اور علی ریاض کے خلاف اراضی کیس کا فیصلہ سنا دیا،فصیح بخاری نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔ سپریم کورٹ نے  سابق چیئرمین نیب کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق ملک ریاض اور علی ریاض کے خلاف اراضی کیس  کا فیصلہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محفوظ کیا تھا سپریم کورٹ کے مطابق سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری نے اینٹی کرپشن پنجاب سے تمام ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیالاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب کی تحقیقات کو درست قرار دیا تھا۔جس کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اینٹی کرپشن پنجاب کا موقف درست قرار دیدیا فیصلے کے مطابق چیئرمین نیب فصیح  بخاری نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ ان کے خلاف نیب ایکٹ کی سیکشن  اے کے تحت کارروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کا ریکارڈ سپیشل جج اینٹی کرپشن پنجاب کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔