Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس ، سپریم کورٹ نے پلاٹوں کی بکنگ کی تفصیلات طلب کرلی

بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس ، سپریم کورٹ نے پلاٹوں کی بکنگ کی تفصیلات طلب کرلی
February 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے پلاٹوں کی بکنگ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ  نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت کی ، ٹرائی اسٹار پرزم اور کوسموس مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندگان عدالت پیش ہوئے ۔ دوران سماعت چیف جسٹس عظمت سعید نے بحریہ ٹاؤن کے ڈیلرز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کو عدالتی معاونت کے لئے بلایا جا رہا ہے  ، ملزمان کے طورپر نہیں ۔اگر ڈیلرز مجرم بن کر آنا چاہتے ہیں تو ہم ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ سے معاونت نہیں ہو سکتی تو ہم کسی اور کو کہہ دیتے ہیں ، آ بیل مجھے مار والا حال نہ کریں ۔ وکیل بحریہ نے کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تو جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ  14 تاریخ کو ویلنٹائن ڈے ہے ، اس دن سب ریڈ ٹائیاں پہن کر آئیں گے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔