بحریہ انکلیو کی زیر قبضہ سرکاری زمین چھوڑنے کیلئے نوٹس معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد (92 نیوز) بحریہ انکلیو کی زیر قبضہ سرکاری زمین چھوڑنے کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارے کا نوٹس معطل کرنے کی استدعا مسترد، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔
بحریہ انکلیو نے زیر قبضہ سرکاری زمین چھوڑنے کیلئے سی ڈی اے کا نوٹس ہائی کورٹ میں چینلج کیا تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
9 نومبر کو بحریہ انکلیو کو جاری نوٹس میں زیر قبضہ اراضی کو خالی کرنے اور اس پر غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کیلئے سات دن کی مہلت دی گئی تھی۔
بحریہ انکلیو پر واضح کیا گیا تھا نوٹس پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سی ڈی اے ان تمام غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر سرکاری زمین کا از خود قبضہ حاصل کر لے گا جس کی تمام تر ذمہ داری بحریہ انکلیو کی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔