بحریہ انکلیو انتظامیہ نے غیرقانونی تعمیرات گرانے کا کام روک دیا

اسلام آباد (92 نیوز) سرکاری زمین پر قابض بحریہ انکلیو انتظامیہ نے غیرقانونی تعمیرات گرانے کا کام روک دیا۔
بحریہ انکلیو کی جانب سے سی ڈی اے اراضی پر قبضہ واگزار کرانے کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔ بحریہ انکلیو انتظامیہ نے غیر قانونی تعیمرات کو گرانے کا کام روک دیا جبکہ بحریہ انکلیو نےغیرقانونی تعیمرات کو ازخود مسمار کرنے کی درخواست کی تھی۔
بحریہ انکلیو انتظامیہ کی جانب سے کام روکنے پر سی ڈی اے نے ملک ریاض سے جواب طلب کرلیا ہے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ بحریہ کی جانب سے تعیمرات مسمار نہ کی گئی تو سی ڈی اے اپریشن کرے گی۔ بحریہ انکلیو سی ڈی اے کی 510 کنال اراضی پر قابض ہے۔