Saturday, July 27, 2024

بجٹ2015-16: دفاعی بجٹ 780،وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے542اور صوبوں کیلئے646ارب روپے رکھے گئے ہیں

بجٹ2015-16: دفاعی بجٹ 780،وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے542اور صوبوں کیلئے646ارب روپے رکھے گئے ہیں
June 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی بجٹ  میں دفاع پر780ارب روپے خرچ ہوں گے،وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لئے542ارب روپے  اور صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کےلئے646ارب روپے رکھے گئےہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ دوہزار پندرہ سولہ میں دفاع کے لیے 780ارب وفاقی وزارتوں کے لیے  دو سو اٹھانوے ارب، وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لئے542ارب روپے،،صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کےلئے646ارب روپے رکھے گئے ہیں اور سماجی ترقی کےلئے68.8ارب روپےرکھے گئے ہیں۔ جی ڈی پی کی شرح نمو 5.5فیصد زرعی شعبے کی شرح نمو 3.9فیصد جبکہ صنعتی شعبے میں  پیداوارکی شرح 6.4فیصد رکھی گئی ہے۔ بجٹ میں  صحت کےلئے20ارب روپے نوجوانوں کی بہبود کےلئے20ارب اور فاٹا کے اسپیشل ترقیاتی پروگرام کے لئے100 ارب روپے رکھےگئےہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کے لئے7ارب روپےرمضان پیکج کے لیے تین ارب برآمدات کے فروغ کے لئے6ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔