Thursday, September 29, 2022

بجٹ کی آمد سے قبل کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت

بجٹ کی آمد سے قبل کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت
کوئٹہ (92نیوز) بجٹ آنے سے قبل ہی کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویا ت کی قلت پید اہو گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت ایک طرف تو صحت اور تعلیم کو اپنی ترجیح قرار دیتی ہے لیکن دو سال گزرنے کے باجود سرکاری ہسپتالوں میں مریض ادویات کیلئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جس کا اعتراف ایم ایس سول ہسپتال بھی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکی بڑی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی اور افغان مہاجرین ہیں۔