Wednesday, February 8, 2023

بجٹ پر پھڈا، تین صوبے ایک طرف،وفاق اور پنجاب تنہا رہ گئے

بجٹ پر پھڈا، تین  صوبے ایک طرف،وفاق اور پنجاب تنہا رہ گئے
کراچی ( 92 نیوز) بجٹ پیش کرنے پر تین صوبے ایک طرف جب کہ پنجاب اور وفاق اکیلے رہ گئے ۔ صوبہ سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا  نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فورم سے منظوری کی ضرورت نہیں تو بلایا کیوں گیا ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ کسی کو اگلی حکومت کا بجٹ بنانے کا حق نہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو  نے کہا کہ حکومت صرف  تین ماہ کا بجٹ پیش کرے ۔