Friday, September 13, 2024

بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کیلئے کچھ نہیں، شاہد خاقان عباسی

بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کیلئے کچھ نہیں، شاہد خاقان عباسی
June 25, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ، بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کیلئے کچھ نہیں، عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں۔

شاہد خاقان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گرفتاری کی شق ختم ہونی چاہئے، ورنہ یہ قانون آپ کو بھی کھا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا، قومی اسمبلی میں ایک جم بنانے کی سفارش ہے، اس بار کتابیں صحیح نہیں ماری گئیں، جم بنے گا تو کتابیں زور سے مارسکیں گے۔

ادھر لیگی رہنماء احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا، 13 ہزار ارب کا قرضہ لیکر موجودہ حکومت نے مہنگائی دی۔ بجٹ بھی غیر سنجیدگی سے بنایا، وزیر خزانہ نے قوم کو گمراہ کیا۔

انہوں نے کہا، موجودہ حکومت نے پاکستان کو قرض کی کھائی میں دھنسا دیا اور آپ الٹا ہمیں طعنے دئیے جا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، پارلیمنٹ کو مفلوج کر دیا، 50 آرڈیننس جاری کر کے 700 ارب کے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ بجٹ میں انتخابی اصلاحات کے لئے رقم رکھی گئی لیکن جس طرح قانون سازی بلڈوز کی گئی وہ پارلیمنٹ کی توہین ہے۔