بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ٹیکس معاف کرنے کی تجویز مسترد

اسلام آباد ( 92 نیوز) بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ٹیکس معاف کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی ، سالانہ 6 لاکھ سے کم آمدنی والے افراد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سالانہ 6 لاکھ سے 8 لاکھ تک آمدن رکھنے والوں کو 2 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا ، حتمی فیصلہ کل کابینہ اجلاس میں کیا جائیگا۔
نئے بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز شامل ہے ، سرکاری ملازمین کی ٹیکس معاف کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی گئی ۔
بجٹ میں 8 لاکھ سے 14 لاکھ کی آمدن پر 14 ہزار 500 روپے ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے ، 14 لاکھ سے زائد اور 15 لاکھ کی آمدن پر 79 ہزار 500 روپے جب کہ 15لاکھ سے 18لاکھ تک کی آمدن پر92 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز ہے ۔
بجٹ میں 18لاکھ سے 25لاکھ روپے تک کی آمدن پر 1لاکھ37ہزار روپے جبکہ 25لاکھ سے 30لاکھ تک کی آمدن پر 2لاکھ59ہزار500روپے ٹیکس کی تجویز ہے ۔
اگر آپ کی سالانہ تنخواہ 30لاکھ سے زائد اور 35لاکھ تک ہے تو آمدن پر 3لاکھ 59 ہزار 500روپے ٹیکس ہوگا جبکہ 35لاکھ سے زائد اور40لاکھ تک کی آمدن پر 4لاکھ72ہزار روپے ٹیکس لاگو ہوگا ۔ 40لاکھ سے زائد اور70لاکھ تک کے درمیان آمدن پر5لاکھ97ہزار روپے اور 70لاکھ سے زائد آمدن پر14لاکھ22ہزار روپے ٹیکس مختص ہوگا۔
حتمی فیصلہ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائیگا۔