Tuesday, September 27, 2022

بجٹ عوام دشمن ہے،حکومت نے کسانوں اور سرکاری ملازمین کو نظر انداز کر دیا

 بجٹ عوام دشمن ہے،حکومت نے کسانوں اور سرکاری ملازمین کو نظر انداز کر دیا
کراچی(92نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا کہتے ہیں کہ بجٹ میں غریب کسانوں اور سرکاری ملازمین کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جبکہ امیروں کو مراعات دی گئی ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے  اپنے ایک بیان میں نئے مالیاتی سال کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں غریب کسانوں ، اور سرکاری ملازمین کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے  جبکہ امیروں کو مراعات دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  بجٹ میں کسی قسم کی ٹیکس اصلاحات کا بھی ذکر نہیں کیا گیا ہے اور کئے گئے بڑے بڑے دعوے جھوٹے ثابت ہو نگے۔