Thursday, February 22, 2024

بجٹ سے پہلے جھوٹے اعدادوشمار بتائے گئے، اسٹیٹ بینک کی عدم تصدیق سوالیہ نشان، شہباز شریف

بجٹ سے پہلے جھوٹے اعدادوشمار بتائے گئے، اسٹیٹ بینک کی عدم تصدیق سوالیہ نشان، شہباز شریف
June 3, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا، آئندہ بجٹ سے پہلے جھوٹے اعدادوشمار بتائے گئے، اسٹیٹ بینک کی تصدیق نہ ہونے سے سوالیہ نشان لگ چکا۔

نون لیگ کے پری بجٹ سیمینار سے خطاب میں بولے کہ، تین سال میں مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی، موجودہ حالات حکومتی بدترین کارکردگی کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر بجٹ  پر اپنا موقف پیش کریں گے۔