Saturday, July 27, 2024

خیبرپختونخوا کے صنعتی یونٹس 5سال کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ، وفاق نے تمام ری فنڈز بھی ستمبر میں واپس کرنے کا اعلان کر دیا

خیبرپختونخوا کے صنعتی یونٹس 5سال کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ، وفاق نے تمام ری فنڈز بھی ستمبر میں واپس کرنے کا اعلان کر دیا
June 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی حکومت نے خیبرپختو نخوا کے تمام ری فنڈز رواں سال ستمبر میں واپس کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صنعتی یونٹس کےلئے پانچ سال کےلئے تمام ٹیکس ختم کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کی معیشت کو پاوں پر کھڑا کرنے کےلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں کئی اہم مراعات کا اعلان کیاہے۔ خیبرپختونخوا میں صنعتی یونٹس کو پانچ سال کےلئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے جبکہ افغانستان سے برآمد کی جانے والی اشیاءجن میں پھل، سبزیاں، گوشت اور ڈیری شامل ہیں ڈالر کی بجائے روپے میں کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کے تمام ریفنڈز بھی رواں سال ستمبر میں واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کےلئے گھی کا کوٹہ بڑھا کر ایک ہزار ٹن فی ماہ کر دیا گیا۔